سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل
Feb ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا گیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق مراد علی شاہ سندھ کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ خبروں میں بتایا گيا ہے کہ پارٹی قیادت آج ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔ مراد علی شاہ نے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے خبروں میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ پنجاب میں ایک خاتون کو وزیراعلی نامزد کئے جانے کے بعد ممکن ہے کہ سندھ میں بھی فریال تالپور کو وزیراعلی نامزد کیا جائے ۔
سندھ میں وزارت اعلی کے منصب کی دوڑ میں شرجیل میمن کا بھی نام لیا جارہا تھا۔