Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۰ Asia/Tehran
  • حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب

حکمراں اتحاد کے امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے  لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو 255 اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔ 

پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔

پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے منتخب امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے ۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 36 ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پیپلزپارٹی کے 116 ارکان نے ووٹ  کاسٹ کیا.

بلوچستان اسمبلی کے کل 62 اراکین نے ووٹ کاسٹ کرنے تھے، 47 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ 15 ارکان غیرحاضر تھے۔

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔

صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ٹیگس