Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف کے ساتھ 14 اپریل کو مذاکرات ہوں گے: پاکستانی وزیر خزانہ

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی میں اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چودہ اور پندرہ اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، نگراں حکومت نے بھی معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات کئے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ کا معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، معاملات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ درست سمت میں جا رہی ہے، خوشی ہے کہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس