Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۱:۰۷ Asia/Tehran
  • بلوچستان: مسافر بس سےاغواء ہونے والے 9 افراد کا افسوسناک قتل

بلوچستان کے شہرنوشکی میں دہشتگردوں نے مسافر بس کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو دہشتگردوں نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو اپنےساتھ لے گئے اور قریبی پہاڑوں میں لے جا کر گولیاں مار دیں، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے برآمد کر لیں۔

دوسری جانب نوشکی میں ہی قومی شاہراہ پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئےہیں۔

ٹیگس