May ۲۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں یوم سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ماہ قبل پاکستان کو صدر رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے تاریخی سفر اور میزبانی کا فخر حاصل ہوا تھا۔ وہ پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ لہذا پاکستان میں ایک دن عام سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے اور صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے احترام اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پرچم سرنگوں رہے گا۔

ٹیگس