پاکستان اور چین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے مشاورتی میکنزم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود نے حصہ لیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور چین کے مشاورتی میکنزم کے اجلاس میں پاکستان کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دونوں ملکوں کی دوستی مزید مستحکم ہو گی ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے تعاون کا نیا وژن ہے۔
اجلاس سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہيں اور چینی قیادت دونوں ملکوں کی دوستی کو اہمیت دیتی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی سبھی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔