Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran

پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آج صبح آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا کر اسے بجھا دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں آتش زدگی کا واقعہ عمارت کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں، جنھوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پا لیا۔ جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

ٹیگس