Jul ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • توشہ خانہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ بشری بی بی کو صرف مجھے اذیت پہنچانے کے لیے جیل میں ڈال رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر جناح ہاؤس سمیت بارہ مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ڈال دی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ریاست کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو لاہور منتقل کرنےکی استدعا کی لیکن راولپنڈی کی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے سبب بانی پی ٹی آئی کو منتقل کرنے کی اجازت نہ دی۔

ٹیگس