Jul ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: چمن میں نو ماہ سے جاری دھرنا ختم

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں چمن میں باب دوستی پر نو ماہ سے جاری دھرنا ختم کر دیا گيا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ دھرنا پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف نو ماہ سے جاری تھا اور دھرنے کے شرکا اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر دھرنا ختم کیا گیا۔ مظاہرین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد چمن باڈر پر کاروبار پھر سے پہلے کی طرح بحال ہوگا اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان طے پایا ہے کہ بارڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا، لوگوں کے روزگار کیلئے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اب باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے اسپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ (افغان شناختی کارڈ) پر آمدورفت کرسکیں گے جب کہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پر آمدورفت کر سکیں گے۔

ٹیگس