کیا پاکستان میں بجلی کے بلوں کا عوام کرے گی بائیکاٹ، جماعت اسلامی پاکستان نے کیا خبردار
Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سحرنیوز/دنیا: کراچی کے مقامی ہال میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منعقدہ تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کی تحریک چلانے کا بھی عندیہ دیا۔انہوں نے کہا اگرحکومت ابتدائی مطالبات مان لے تو بات چیت ہوسکتی ہے بصورت دیگر ملگ کير ہڑتال کی کال بھی دی جاسکتی ہے۔
واضح رہے پاکستان کو اس وقت بجلی کے بحران کا سامنا ہے جبکہ حالیہ بجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکسوں کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں پہلے کے مقابلے میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔