دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر امام حسین علیہ السلام کا لہرایا پرچم
Aug ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
دنیا کی دوسری بلند ترین اور پاکستان کی پہلی بلند چوٹی پر امام حسین علیہ السلام کا پرچم لہرا دیا گيا۔
سحر نیوز/ پاکستان: یوں تو دنیا کے کوہ پیماؤں کے لیے "کے ٹو" کی چوٹی خاص کشش رکھتی ہے اور چڑھائی کے لیے مشکل ہونے کی وجہ سے متعدد جانیں بھی لے چکی ہے لیکن دنیا کے کوہ پیما اس کو سر کرنے کے لیے اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے ایک کوہ پیما نے اس چوٹی کو سر کرنے کے لیے نہیں بلکہ ایک اعلی مقصد کے لیے اس کو سر کیا ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مشہور کوہ پیما علی محمد سدپارہ نے کے ٹو کی چوٹی کو سر کر کے وہاں پر امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا دیا۔ ان کا یہ عمل امام حسین علیہ السلام سے ان والہانہ محبت و الفت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے اس اقدام کو امام حریت سےعقیدت رکھنے والے ساری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا ہے۔