Aug ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 6 خارجی اور تکفیری دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھے خارجی اور تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ واقعہ بارہ اور تیرہ اگست کی درمیانی رات پیش آیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جھڑپ میں پاک فوج کے چار جوان بھی جاں بحق ہوئے ہیں اور علاقے میں خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے اور اس کے دہشت گرد پاکستان میں مساجد ، عام لوگوں، سیکورٹی فورسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔ جن کے خلاف سیکورٹی فورسز بھرپور آپریشن کر رہی ہیں۔

ٹیگس