Aug ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • عمران خان ہٹ دھرم اور ضدی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

پاکستانی وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر ہٹ دھرمی اور ضد بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی وزير اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہيں آرہی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہٹ دھرمی ، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان تسلیم کریں کہ نو مئی کے واقعات پر ان سے غلطی ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے، الٹا کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگس