Sep ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • اسلام آباد میں ہنگامی حالات، پی ٹی آئی کے جلسے سے پہلے دھماکہ خیز اشیاء برآمد، پولیس کے پھولے ہاتھ پیر

پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سنگجانی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے مختلف داخلی راستے بند کر دئیے، جی ٹی روڈ کو سنگجانی کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، روات میں ٹی چوک پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی، ایکسپریس ہائی وے کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

FILE PHOTO

اس درمیان پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوا جو کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لے لیا۔ جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور بم برآمد کر لئے گئے، پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو جلسے کے ارد گرد تعینات کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے سیاسی پاور شو کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی سست ہوگئی، انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

ٹیگس