Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: ریلیف نہ دیا تو عوام بجلی گیس کے بل ادا نہیں کریں گے، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام سے قربانی مانگ رہی ہے، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کریں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا مطالبات کے لیے دیے گئے پینتالیس دن پورے ہونے والے ہیں، ہم تصادم نہیں پُرامن جدوجہد کے قائل ہیں، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا، پچیس کروڑ عوام اپنا حق چھین کر لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات اپنی جگہ موجود ہیں، حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرے، آئی پی پیزکےمعاہدے ختم کرے، ابھی تو ہم نے شٹر ڈاؤن کیا تھا، اب پہیہ جام کریں گے، وزیراعظم سن لیں، اگر حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کریں گے۔

ٹیگس