پاکستان: ملک کے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری، شہباز شریف
Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کر دی ہیں اور معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ایس ڈی جی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو بدترین دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اسی ہزار شہری لقمہ اجل بنے، ملک کو معاشی طور پر ایک سو پچاس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔