Sep ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کی اہل غزہ کے لیے دسویں امدادی کھیپ

پاکستان نے اہل غزہ کے لیے امداد کی دسویں کھیپ روانہ کر دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق امدادی سامان کی یہ کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ارسال کی ہے۔ امدادی سامان روانہ کرنے کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منعقد ہوئی۔ جہاں سے امدادی سامان بذریعہ چارٹرڈ طیارہ اُردن کے دارالحکومت امان کے لیے روانہ کیا گیا جہاں سے وہ غزہ کے لیے بھیجا جائے گا۔
روانہ کئے گئے امدادی سامان میں غزہ کے لوگوں کے لیے ضرورت کے مطابق چالیس ٹن ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک گيارہ سو اکاون ٹن امدادی سامان غزہ کے لیے روانہ کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس