Oct ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشت گردوں کا ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ

پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا جس کا ایف سی کے جوانوں نے مقابلہ کیا اور مقابلے کے دوران دس جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق جان بحق ہونے والے ایف سی کے چھے جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اور چار جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے بنوں میں ایس ایچ او تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے۔

ٹیگس