ہم ایران کے ساتھ ہیں، پاکستان کے سابق صدر عارف علوی
سابق پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت میں ایران کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے اکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام میں لکھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کی حالیہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لکھا صیہونی حکومت کے جرائم پر دنیا کی خاموشی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان کے سابق صدر نے ایرانی عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ ایرانی بھائیو، ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے دعا بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔