Oct ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور خیبر میں کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع خیبر میں کہا گیا جس کے دوران بھی 2 دہشت گرد مارے گئے، اس کارروائی میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جب کہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ٹیگس