فضائی آلودگی میں لاہور نے کولکتہ اور دہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
Nov ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
لاہور میں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں آج فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی ۔ اس رپورٹ کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پہنچ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے گیارہ علاقوں میں لگنے والا گرین لاک ڈاؤن بھی اسموگ میں کمی نہ لاسکا۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ساتھ ہی ملتان اور اس کے گرد و نواح میں بھی اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی ميں لاہور کے بعد ہندوستان کا شہر کولکتہ دوسرے نمبر اور دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔