ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے
Nov ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستانی حکام سے ملاقات اور علاقائی صورتحال نیز باہمی روابط پر تبادلہ خیال کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے
سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد کے نورخان فضائی اڈے پر ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان کے علاقائی امور کے وزیر نسیم وڑائج اور ایران کے سفیر نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسی کے ساتھ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی صدارت میں ایران اور پاکستان کے وفود کی نشست ہوگی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔