Nov ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ (7 اوورز فی اننگز) میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلے اوور کی پہلی دو گیندوں پر چوکے لگانے کے بعد صاحبزادہ فرحان فاسٹ باؤلر سپینسر جونسن کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کے باولرنیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم ریت کی دیوار نظر آئی۔

کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میں مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 93 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے ہوا۔

ٹیگس