ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ کردیا
Nov ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی اس طرح آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف باآسانی 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
مارکس اسٹوئنس 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں نصف سنچری تھی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی ٹیم 18 اعشاریہ ایک اوورز میں 117 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرن ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دی تھی۔