پاکستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،7 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین جاں بحق ہو گیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین جاں بحق ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔