مولا سے بڑی سپر پاور کوئی نہیں: صدر پاکستان آصف علی زرداری
Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
صدر پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے 45 سال بعد بھٹو صاحب کا فیصلہ ریورس کرواکر ثابت کردیا کہ وہ ایک عدالتی قتل تھا، اور اب اسے عدالتی قتل ہی سمجھا جائے گا۔
سحر نیوز/ پاکستان: محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی طاقت اور دعاؤں سے دوبارہ صدر بنا ہوں، پاکستان اور وفاق کے ساتھ وفا ہے، ملک کو بچانا ہے، مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سپر پاور ہے تو مولا بھی اس سے بڑی سپر پاور ہے اور وہی ایک واحد طاقت ہے، عوام پریشان نہ ہوں اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے، ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، ہم مسائل سے نمٹنے کے پرانے واقف کار ہیں، سب کو دیکھ لوں گا۔