پاکستان: کار اور ٹرالی کے ایکسیڈنٹ میں 6 افراد جاں بحق
Dec ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں دھند کے باعث ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دھند کے باعث ایک کار گنے سے لدی ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ اس ایکسڈنٹ کے نیتجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تالیانوالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لاہور سے آنے والی ایک کار جس میں بچے اور خواتین اور ایک مرد سوار تھا، دھند کے باعث کار گنے سے لدی ٹرالی سے ٹکرا گی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گنے والی ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔