Dec ۳۰, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ پھر ہوئے عدالت میں پیش

توشہ خانہ ٹوکیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے ایک سو سے زائد تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ اجمند نے کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے رو برو پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور فیصل چودھری بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

 

 

ٹیگس