امریکہ نے پاکستان کےلئے امداد بند کردی
Jan ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے لیے بھی امریکی امداد عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: دنیا کے کئی ممالک کی طرح نومنتخب امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی اپنی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیئے گئے ہیں۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کے 5 منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر ملکی امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کر دیں۔ یہ اقدام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک کی امداد پر بھی ہوا ہے۔