Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگردہلاک، میجر سمیت 2 اہلکار جاں بحق

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، کارروائی کے دوران میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم جاں بحق ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔

ٹیگس