Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کا باہمی تجارت کا حجم دس ارب ڈالر سے بڑھ سکتا ہے: پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو

انجمن سفیران رسانہ نامی ایرانی صحافیوں کی یونین کے اراکین نے تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو سے آج ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اس ملاقات میں ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران اور  پاکستان میں ایسی اقتصادی گنجائشیں پائی جاتی ہیں کہ آئندہ عشرے میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم دس ارب ڈالر سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ تہران میں تعینات پاکستان کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اچھا تعاون پایا جاتا ہے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی سے شدید نقصان پہنچا ہے اور دونوں ہی اس کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔

پاکستانی سفیر محمد مدثر نے دونوں ممالک کے میڈیا کے باہمی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ انجمن سفیران رسانہ (ایرانی صحافیوں کی یونین) کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی صحافیوں کو بھی اس کام میں شریک ہونے کی دعوت دیں گے۔

ٹیگس