ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے مغرب کو کوئی فائدہ نہیں ملےگا؛ بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے مغرب کو کوئي فائدہ نہیں پہنچےگا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے ساتھ مغرب کی خصومت کو پاکستان کے لئے تجارتی مشکلات اور علاقے میں منفی نتائج برآمد ہونے کا موجب قرار دیا اور خبردار کیا کہ تہران کے ساتھ کشیدگي بڑھائے جانے سے مغرب کو کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے مگر عالمی تنازعات کی بنا پر ایران و پاکستان کے عوام کے درمیان آسان تجارت میسر نہیں ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کے ساتھ پیدا کئے جانے والے تنازعات کی بنا پر اقتصادی مفاہمت نہیں ہوپاتی اور نتیجے میں سرحدی علاقوں میں غربت و بے روزگاری جیسے مسائل بڑھتے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے خبـردار کیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے مغرب کو کوئي فائدہ نہیں پہنچے گا۔