Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • چیف جسٹس نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا: بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔

سحرنیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کے مطابق جمعہ کو اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،ڈاکٹر بابر اعوان نے شرکت کی۔ بیرسٹر علی ظفر نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا تھا کہ ہم جو کچھ بھی کہیں گے، وہ ہمیں روکیں گے نہیں، لیکن اس کا جواب نہیں دیں گے۔

ٹیگس