ایران کے ساتھ ٹرانزٹ مسائل کے حل پر پاکستانی سینیٹر کل بیان
پاکستان کی سینیٹ کی مالیاتی کمیٹی کے چیئرمین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ٹرانزٹ مسائل بالخصوص سرحد پر ٹرکوں کی غیر یقینی صورتحال کو حل کرنے میں وزارت تجارت اور کسٹم کے حکام کی بدانتظامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی سینٹ مالیاتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایران کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ مسائل کے حل کے لیے سرکاری احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گيا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاکستانی سرحد پر چھے کمرشل ٹرکوں کی غیر یقینی صورتحال سے ہونے والے مالی نقصانات کے بارے میں ایرانی نمائندے کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے ۔سینیٹر مانڈوی والا نے کہا کہ وہ جلد ہی وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ کر اس مسئلے کو حل کرنے اور کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مذکورہ مسئلے کو ترجیح دینے کی درخواست کریں گے۔