Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی سفیر امریکہ سے ڈیپورٹ، دفتر خارجہ کی تصدیق

ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس سے ڈیپورٹ کردیا گیا ہے۔ جس کی پاکستانی دفترخارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے اور ڈیپورٹ کردیئے جانے کی تصدیق کر دی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کیا جائے۔
سفارتی ذرائع سے میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکی شہر لاس اینجلس سے ڈیپورٹ کردیا گیا ہے۔ امریکی وزرات خارجہ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئي وضاحتی بیان سامنے نہيں آیا ہے

ٹیگس