Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: بولان آپریشن ختم، سبھی مسافر بازیاب، 33 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسافر ٹرین کو یرغمال بنا لینے کا ماجرا چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔ اس واقعے میں 33 دہشت گرد ہلاک اور 4 سیکورٹی اہلکار نیز 21 مسافر جاں بحق ہوئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان میں ایک مسافر ٹرین اور اس کے 240 مسافرین کو یرغمال بنالینے کا ماجرا چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔
اس رپورٹ کے مطابق  ٹرین اور اس کے مسافرین کو یرغمال بنالینے والے سبھی 33 دہشت گرد ہلاک کردیئےگئے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان نے تھوڑی دیر قبل دہشت گردی کے اس واقعے کے ڈراپ سین کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں چار سیکورٹی اہلکار اور 21 مسافرین جاں بحق ہوگئے۔
ٹرین اور مسافرین کو یرغمال بنائے جانے کے بعد بلوچ لبریشن آرمی نے اس دہشت گردانہ واقعے کی ذمہ داری قبول کی اور دھمکی دی کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں سبھی مسافر ہلاک کردیئے جائيں گے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرین کو یرغمال بنانے کی منصوبہ بندی افغانستان کے اندر کی گئی تھی اور یرغمال بنانے والے دہشت گرد مستقل طور پر افغانستان میں اپنے دہشت گرد کمانڈروں سے رابطے میں تھے۔

ٹیگس