Mar ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • پاکستان-افغانستان سرحد طورخم بدستور بند

طور خم سرحد کی بندش کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالرز تک آ گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان درمیان کشیدگی کے باعث تجارتی راہداری طورخم تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے اور سرحد کے دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی لمبی لمبی قطاریں لگئی ہوئی ہیں۔
تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ بارڈر نہ کھلنے پر اب تک ان کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ چند سال قبل تک دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے زیادہ تھا جو گزشتہ سال کم ہو کر ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر تک آ گیا ہے۔ تجارتی سر گرمیاں معطل ہونے کے باعث اب تک دونوں ممالک کو ریوینیو کی مد میں تین ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔

ٹیگس