Mar ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: پولیس کی بروقت کارروائی سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے دو حملے ناکام

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے دو حملوں کو ناکام بنا دیا گیا اور پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، خیبر جمرود بائی پاس چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی پر حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس