Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی نوروز کی مبارکباد

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں نوروز کا تہوار منانے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیج پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس تہوار کی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشنِ نوروز مبارک ہو۔
انہوں نے لکھا کہ نوروز موسمِ بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے، نوروز منانےوالے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری کا شکریہ، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے دعا گو ہوتے ہوئے لکھا کہ خدا کرے کہ یہ قدیم روایت ان تمام لوگوں کے لیے خوشی، خوش حالی اور امن لائے جو اسے مانتے ہیں، نوروز مبارک ہو۔

ٹیگس