افغانستان کے بارے میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر کا بیان
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔اور پاکستان میں زیادہ تر دہشت گردی بقول ان کے افغانستان سے ہورہی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان میں ستر سے اسّی فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک آباد ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ افغانستان سے ملحقہ بارڈر پر بھی کئی مسائل ہیں، سکیورٹی سے متعلق پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔