پاکستان: پولیس اور سی ٹی ڈی نے 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیئے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران دس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران دس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے میانوالی کے علاقے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں دس سے زائد دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔ مارے گئے، متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ادھر صوبہ خیبرپختونخوا میں جنوبی وزیر ستان کے علاقے میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق اعظم ورسک تھانے کے عملے نے نصف گھنٹے تک دہشتگردوں سے مقابلہ کیا، اس دوران ایک دہشت گرد ہلاک، جب کہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد سے ایس ایم جی اور راکٹ لانچر ملا، جب کہ 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔علاقے میں سرچ آپریشن اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔