ہندوستان اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے؛ پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراطلاعات اور نشریات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے پاس "معتبر انٹیلی جنس" ہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں دعوی کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ ہندوستان پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں پاکستان پر حملے کرنے کےلئے ہندوستان پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان کی کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔