پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران فتح نامی ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے ٹیکٹیکل بیلیسٹک میزائل ابدالی کے بعد فتح میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح میزائل کی رینج ایک سو بیس کلومیٹر ہے، یہ تجربہ ’ایکس انڈس‘ مشق کے تحت کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ میزائل میں جدید نیویگیشن سسٹم شامل ہے۔ تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے۔