پاکستان: مستونگ کے علاقے میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
May ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کل ہزار خان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔