May ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات پاکستان نے ہندوستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کئے ہیں۔

سحرنیوز/پاکستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں کے بعد ہندوستان میں بتیس ائیرپورٹس کو بند کردیا گیا جبکہ کشمیر کے ایڈیشنل کمشنر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ہندوستان کی وزارت شہری ہوا بازی نے ملک کے بتیس ہوائی اڈوں کو بند کردیا ہے جن میں شملہ، پٹھان کوٹ، جموں اور سری نگر کے اہم اڈے بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں دھماکے ہوئے ہیں۔

ٹیگس