May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کر رہا ہے؛ اسحاق ڈار کا دعوی

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے آج کی کارروائی بھی دفاع میں کی ہندوستان نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کے حملوں میں ہمارے پینتیس افراد مارے گئے، جبکہ ہندوستان کے اسّی ڈرون طیارے گرائے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر ہندوستان کے حملے ہوئے ہیں، پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کر رہا ہے۔
ادھر ہندوستان نے پاکستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حملے پاکستان میں بقول اس کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے ہیں۔

ٹیگس