May ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran

اسلام آباد مینں متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے لاہور میں ایران کے قونصلر جنرل مہران موحدفر کے ہمراہ پاکستان کے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر ایران کے قومی شاعر فردوسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئیپاکستان کےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور ان کے ہمراہ وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہگورنر ہاؤس لاہور میں ایران کے قومی شاعر فردوسی کا مجسمہ نصب کرنے سے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو جہت ملے گی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وہ خراسان رضوی کے گورنر ہاوس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان کے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاوس لاہور میں ایرانی قومی شاعر فردوسی کے مجسمے نصب کرنے سے دو برادر ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ٹیگس