اتوار 25 مئی کو پاکستان کے وزیراعظم سرکاری دورے پر ایران آئیں گے
پاکستان کے دفترخارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورہ تہران میں، ایران کے اعلی رتبہ حکام سے ملاقات میں بہت سے مسائل منجملہ دو طرفہ امور اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔
پاکستان کے دفترخارجہ کے بیان کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے اس دورے میں، ہند پاک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سلسلے میں اپنے دوست ملکوں کے موقف کی قدردانی کریں گے۔
اس سے پہلے بھی پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کے مسائل پر علاقے کے تمام دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ایران پاکستان کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں۔