شہباز شریف: پاکستان ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کی تقویت کا پابند ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نے پیر کو تہران میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بعد ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ہم امت اسلامیہ کے درمیان ایران کی اہم حیثیت کے قائل ہیں اور علاقے میں امن و سلامتی کے لئے اسٹریٹیجک تعاون کی تقویت کے پابند عہد ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز نے پیر 26 مئی کو تہران میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بعد اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید لکھا ہے کہ میں نے امت اسلامیہ کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے بارے میں ان کے نظریات معلوم کئے۔
انھوں نے لکھا کہ ہم نے اسی طرح باہمی دلچسپی کے دوجانبہ اور علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہاز شریف نے مزید لکھا ہے ہم نے اسی طرح جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران ثالثی اور پاکستان کے حوالے سے ان کی فکر مندی کا شکریہ ادا کیا۔
میاں شہباز شریف نے لکھا ہے کہ پاکستان امت اسلامیہ کے درمیان ایران کے کرادر کو کافی اہمیت دیتا ہے اوراشتیاق کے ساتھ، ہم آہنگی اور مشترکہ اہداف ميں پیشرفت و توسیع کا منتظر ہے۔