پاکستان: ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i445057-پاکستان_ایران_کو_اپنے_دفاع_کا_پورا_حق_حاصل_ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پوراحق حاصل ہے۔
(last modified 2025-06-14T05:43:23+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا پوراحق حاصل ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران پر حملے پر ہونے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے کی مذمت کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے اور اسرائیلی حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھاکہ اسرائیلی حملے، امن و سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں معمول بنتی جارہی ہیں۔